ملائیکہ اروڑا نے اپنی بہن کو پنجہ آزمائی میں شکست دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی نامور ماڈل و ڈانسر ملائکہ اروڑا نے کرسمس پارٹی کے موقع پر اپنی بہن امریتا کو پنجہ آزمائی میں شکست سے دوچار کردیا ہے۔

کرسمس کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیرئنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنی فیملی کے ہمراہ کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)


شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملائکہ اپنی چھوٹی بہن امریتا اروڑہ کے ساتھ پنجہ آزمائی کرہی ہیں، اور راؤنڈ جیتنے کے بعد ملائکہ کو خوشی سے اپنی جیت کا مزہ لیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ملائکہ ، امریتا اور ان کے اہل خانہ نے اپنی والدہ کی رہائش گاہ پر کرسمس کا تہوار نہایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جبکہ اس موقع پر ملائکہ کے بوائے فرینڈ ارجن کپور بھی سرخ سویٹ شرٹ اور سیاہ ٹریک پینٹ میں ان کے ہمراہ تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)


کرسمس پارٹی میں ملائکہ اروڑا نے سفید رنگ کا پرنٹڈ لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ ان کی بہن امریتا نے چمکدار سبز لباس پہنا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ ملائکہ اروڑا انسٹاگرام پر اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔