سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا، ہسپتال منتقل ، مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل میں سانپ نے ڈس لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھے جہاں انہیں سانپ نے ڈس لیا جس کے فوری بعد انہیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سلمان اپنی سالگرہ سے 2 دن قبل فارم ہاؤس پر تھے جہاں گارڈن ایریا میں وہ رات گئے دوستوں کے ساتھ بیٹھے کپ شپ لگارہے تھے کہ اچانک انہیں محسوس ہوا کہ بازو پر کسی نے کاٹا ہے،

اتنے میں ایک دوست نے وہاں سے سانپ گزرتے دیکھا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خوش قسمتی سے سانپ زہریلا نہیں تھا جس کی وجہ سے سلمان خان کو زیادہ نقصان نہیں ہوا۔اداکار کو اسپتال سے طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اس وقت اپنے فارم ہاؤس میں ہی موجود ہیں اور آرام کررہے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان کی سالگرہ 27 دسمبر کو ہوتی ہے۔