قائداعظم کی سالگرہ تقریب‘وزیر اعلیٰ بزنجو اور وزررا کی عدم شرکت‘جام کمال کا ٹویئٹر پر احتجاج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے گزشتہ روزسماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پرزیارت ریذیڈنسی میں پروگرام سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر یہ سچ ہے تو میں اس غیر سنجیدگی پر سختی سے احتجاج کرتا ہوں روڈ کے ذریعے زیارت کوئٹہ سے صرف ایک گھنٹہ45منٹ کے فاصلے پر ہے ۔ یہ دن تمام صوبائی اسٹیک ہولڈرز نے کبھی نہیں منایا لیکن اس بارانہوں نے کہاکہ کچھ چیزیں اور ذمہ داریاں ہیں جن کے بارے میں ہمیں جاننے کی ضرورت ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سنجیدہ ہو جائیں اور واقعی اپنی تشخیص خود کریں۔

ایسا نہیں ہے کہ میں کہہ رہا ہوں یا دکھا رہا ہوں کہ ہم بہترین تھے لیکن یہ ایک احساس اور پیغام ہے جو ہمیں بھیجنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے میر ہمایوں عزیز کرد کے سرداراخترجان مینگل کے نام لکھے گئے مراسلے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ بی این پی کے بہت سے ارکان جن میں ثنا بلوچ اور دیگر شامل ہیں الزم لگاتے ہیں کہ ہماری پارٹی اور ہماری طرز سیاست غلط ہے انہوں نے سوال کیاکہ کیا بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت اپنی ہی پارٹی کے ارکان کو جواب دے گی اس سے پہلے میڈم شاہوانی ، ترین صاحب، دشتی صاحب اور اب میر ہمایوں کے سنجیدہ سوالات ہیں؟۔