سانپ کے ڈسنے کے بعد سلمان خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان آج 56سال کے ہوگئے ہیں اور ابھی اپنے پنویل فارم ہاؤس میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائیں گے۔سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو میں سلمان خان فوٹو گرافرز گروپ پاپرازی کے لیےپنویل فارم ہاؤس کے باہر پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔
سلمان خان کی اس فوٹو سیشن کے دوران فوٹوگرافرز کے ساتھ دلچسپ گفتگو بھی ہوئی۔جیسے ہی سلمان خان اپنے گارڈز کے ہمراہ فارم ہاؤس سے باہر آئے فوٹوگرافرز نے بلند آواز میں اداکارکو اُن کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا’ تم جیو ہزاروں سال بھائی جان‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)


سلمان خان نے پاپرازی گروپ کی جانب سے ملنے والی اس محبت کا جواب دیتے ہوئےمسکرائے اور کہا کہ’ سانپ کے کاٹنے کے بعد ایسی مسکراہٹ آتی ہے‘۔واضح رہے کہ سلمان خان کو اُن کے فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد اُنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ان کے ساتھ یہ واقعہ ان کے پنویل فارم ہاؤس پر پیش آیا تھا تاہم اداکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ذرائع کے مطابق سلمان خان کو کاٹنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا، وہ تقریباً 6 سے 7 گھنٹے اسپتال میں زیرِ علاج رہے۔