پیغام پاکستان کے زریعے ہمیں ہر کسی تک اپنا پیغام پہنچانا ہو گا، سپیکرقومی اسمبلی

وطن عزیر کی امن کے لئے ہم ہر ممکن کوشش جاری رکھے گے،ہمیں اتحاد اور امن کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑنا چائیے،اسیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پیغام پاکستان کی تقریب سے خطاب
اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وطن عزیر کی امن کے لئے ہم ہر ممکن کوشش جاری رکھے گے،ہمیں اتحاد اور امن کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑنا چائیے۔پیغام پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پیغام پاکستان کے زریعے ہمیں ہر کسی تک اپنا پیغام پہنچانا ہو گا،ہمیں امن و استقامت کو زندہ رکھنا ہو گا،ہمیں دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔