پیغام پاکستان نے خوف کی کیفیت کو توڑ دیا ہے، طاہر محمود اشرفی

اگر کوئی بے گناہ شخص کو قتل کرے تو اس کو سرعام لٹکانا چائیے ،قانون کا نفاذ ریاست کی ذمہ داری ہے افراد کی نہیں ،اگر کوئی توہین رسالت کرتا ہے تو آپ قانون کو اطلاع کریں، نمائندہ خصوصی کا تقریب سے خطاب
اسلام آ باد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان نے خوف کی کیفیت کو توڑ دیا ہے،اگر کوئی بے گناہ شخص کو قتل کرے تو اس کو سرعام لٹکانا چائیے پیغام پاکستان نے واضح کردیا ہے،قانون کا نفاذ ریاست کی ذمہ داری ہے افراد کی نہیں ،اگر کوئی توہین رسالت کرتا ہے تو آپ قانون کو اطلاع کریں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا ہمارے دین کا نام ہی سلامتی ہے،ہمارے ہاں جن کو قل ھواللہ نہیں آتی وہ فتوی جاری کردیتے ہیں ،سانحہ سیالکوٹ میں جس شخص کو جلایا گیا وہ مرنے سے پہلے کلمہ پڑھنے کو تیار تھا،پیغام پاکستان کا ضابطہ بھی جلد ہی قانون بن جائے گا،پیغام پاکستان کے لئے ہم سب کو نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا او آئی سی کی سربراہی سعودیہ کے پاس ہے لیکن پاکستان کو 41 سال کے بعد میزبانی کا موقع ملا،ہم دہشتگردی کی جنگ ہارے نہیں جیتے ہیں اور سب کی قربانیوں کا یہ صلہ ملا،مارچ میں او آئی سی کانفرنس میں کشمیر فلسطین اور امت کے مسائل پر بات ہو گی،وزیراعظم نے اسلامی فوبیا ناموس رسالت کشمیر فلسطین پر بہت جگہ بات کی،آپ سب اسلام کے سفیر ہیں پیغام پاکستان بہت بڑی نعمت ہے،ہم کسی کو اقلیتوں کا حق نہیں مارنے دیں گے،اقلیتوں کا خیال رکھنا آئینی،، اخلاقی اور قانونی حق ہے۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

4 mins ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

29 mins ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

47 mins ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

52 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

1 hour ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

1 hour ago