کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں97.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں67 ملی میٹر،کیماڑی میں 66 ، اورنگی ٹاؤن میں 53.6 اور ایم نائن موٹروے پر55.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ پی اے ایف فیصل بیس پر50 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 43.6 ، ڈی ایچ اےفیز 2 میں 28 اورکورنگی میں34.7 ملی میٹربارش ہوئی۔
واضح رہے کہ کراچی میں آج تیز بارش کا امکان نہیں تاہم کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
