صدرِ مملکت نے عدنان ملک کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے عدنان ملک کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل (2) 259 کے تحت سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری دی ہے۔عدنان ملک کو تمغہ شجاعت کا ایوارڈ 23 مارچ 2022ء کو عطا کیا جائے گا۔سری لنکن فیکٹری مینجر پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے پروڈکشن مینجر ملک عدنان نے جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن پر ایوارڈ سے نوازا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے 23 مارچ کو ملک عدنان کوتمغہ شجاعت دینے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے 23 مارچ کو ملک عدنان کوتمغہ شجاعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک عدنان کی بہادری پر فخر ہے، ملک عدنان نے سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کی، ملک عدنان کو پاکستان کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ملک عدنان کو حکومت کی طرف سے تعریفی سند بھی دی گئی۔
انہوں نے آنجہانی پریانتھا کمارا کی تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک عدنان کی کوشش کو دیکھ کر فخر ہوا کہ اس نے ایک جان بچانے کیلئے بڑی کوشش کی، رول ماڈل کو لوگ فالو کرتے ہیں، جن لوگوں نے بھی آپ کو دیکھا ان سب کو احساس ہوا کہ ایک انسان ہے جو راہ حق پر کھڑا ہے ،اخلاقی قوت جسمانی قوت سے بہت طاقتور ہوتی ہے، انشاء اللہ مجھے امید ہے یوتھ ملک عدنان کو دیکھے گی اور یاد کرے گی کہ ایک انسان تھا جو حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوا،میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے جنہوں نے دین کو استعمال کیا، خاص طور پر رحمت اللعالمین ﷺ کے نام پر ظلم کیا ان کو نہیں چھوڑنا ، ایک وہ انسان جس کو اللہ نے رحمت اللعالمین ﷺ کا خطاب دیا، وہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے تھے، پیارے رسول ﷺ نے پہلے قبیلوں اور نسانوں کو اکٹھا کیا، 10سالوں میں 1400لوگ مرے تھے اور پورے عرب پر چھا گئے تھے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

5 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

5 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

6 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

7 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

7 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

7 hours ago