صدرِ مملکت نے عدنان ملک کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے عدنان ملک کو تمغہ شجاعت عطا کرنے کی منظوری دے دی . صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل (2) 259 کے تحت سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری دی ہے .

عدنان ملک کو تمغہ شجاعت کا ایوارڈ 23 مارچ 2022ء کو عطا کیا جائے گا . سری لنکن فیکٹری مینجر پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے پروڈکشن مینجر ملک عدنان نے جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن پر ایوارڈ سے نوازا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے 23 مارچ کو ملک عدنان کوتمغہ شجاعت دینے کا اعلان بھی کیا . وزیراعظم عمران خان نے 23 مارچ کو ملک عدنان کوتمغہ شجاعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک عدنان کی بہادری پر فخر ہے، ملک عدنان نے سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کی، ملک عدنان کو پاکستان کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ملک عدنان کو حکومت کی طرف سے تعریفی سند بھی دی گئی . انہوں نے آنجہانی پریانتھا کمارا کی تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک عدنان کی کوشش کو دیکھ کر فخر ہوا کہ اس نے ایک جان بچانے کیلئے بڑی کوشش کی، رول ماڈل کو لوگ فالو کرتے ہیں، جن لوگوں نے بھی آپ کو دیکھا ان سب کو احساس ہوا کہ ایک انسان ہے جو راہ حق پر کھڑا ہے ،اخلاقی قوت جسمانی قوت سے بہت طاقتور ہوتی ہے، انشاء اللہ مجھے امید ہے یوتھ ملک عدنان کو دیکھے گی اور یاد کرے گی کہ ایک انسان تھا جو حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوا،میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے جنہوں نے دین کو استعمال کیا، خاص طور پر رحمت اللعالمین ﷺ کے نام پر ظلم کیا ان کو نہیں چھوڑنا ، ایک وہ انسان جس کو اللہ نے رحمت اللعالمین ﷺ کا خطاب دیا، وہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے تھے، پیارے رسول ﷺ نے پہلے قبیلوں اور نسانوں کو اکٹھا کیا، 10سالوں میں 1400لوگ مرے تھے اور پورے عرب پر چھا گئے تھے . . .

متعلقہ خبریں