پاکستان سے سبزیوں کی برآمدات میں 31 فیصد سے زائد کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران پاکستان سے سبزیوں کی برآمدات میں 31 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی 22-2021 کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر)کے دوران پاکستان نے 10 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کی سبزیاں برآمد کیں۔
گزشتہ سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم 7 کروڑ 71 لاکھ ڈالر سے زائد تھا۔ اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال سبزیوں کی برآمدات میں 31 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔
صرف نومبر میں پاکستان نے 3 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز سے زائد کی سبزیاں برآمد کی ہیں جب کہ گزشتہ برس نومبر میں ایک کروڑ ڈالر کی سبزیاں بیرون ملک بھجوائی گئی تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال نومبر میں گزشتہ برس نومبر کے مقابلے میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم 228 فیصد بڑھا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سے پھلوں کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران 13 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز سے زائد کے پھل برآمد کئے۔رواں برس اسی دورانیے میں 17 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کے پھل بیرون ملک بھجوائے گئے ہیں۔ اس طرح پھلوں کی برآمدات کے حجم میں بھی 27 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

Recent Posts

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

23 mins ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

1 hour ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

1 hour ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

2 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

2 hours ago