حکومت کا ضرورت سے زائد چاول برآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے ملکی ضرورت سے زائد چاول برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں چاول کا ذخیرہ 80 لاکھ ٹن ہے جب کہ ملک کی ضرورت صرف 35 لاکھ ٹن ہے۔
وزیر فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ چاول کی برامدات کا حجم 4 ارب ڈالر سے زائد ہوسکتا ہے، اس کے لئے حکومت بھر پور کوششیں کررہی ہے۔
فخر امام نے کہا کہ انہوں نے چاول برآمد کرنے کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش کے لیے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے بات کی ہے۔ملک میں رواں سال چاول کی بمپر فصل ہوئی ہے، جس کی وجہ سے حکومت نے چاول کی برآمدات سے 4 ارب ڈالر حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان نے کورونا کی وبا کے باوجود 2 ارب 11 کورڑ ڈالر مالیت کے چاول دنیا کے مختلف ملکوں کو برآمد کئے تھے۔

Recent Posts

مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے…

3 mins ago

بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا…

5 mins ago

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ملائیشین گروپ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے ملائیشین گروپ کے وفد…

15 mins ago

آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی جی کو…

22 mins ago

عدلیہ کو مائل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی بات کی جا رہی ہے، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ خوش قسمتی ہے…

27 mins ago

چاہتا ہوں کمیشن بنے، 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں، سابق صدر عارف علوی

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی…

45 mins ago