پاکستان کے لوگ اورکھانا بھی بہت اچھا تھا ، صرف ایک بات کی شکایت ہے کہ یہاں سے معلومات نکلوانا بہت مشکل تھی اورمیں جانتی ہوں کہ یہ مذاکرات کی حسا سیت کے باعث کیا گیا تھا ، ترکیہ کی خاتون صحافی ڈینس کلچلی اولو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد مذاکرات میں شریک ترکیہ کی معروف خاتون صحافی نے پاکستان کی میزبانی پر تعریفوں کے پل باند ھ دئیے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات میں ہمیں جو بھی سہولیات فراہم کی گئیں ان کا شکریہ،پاکستان نے ہمارے لیے بہت اچھا انتظام کیا ہوا تھا جہاں ہم نے سکون سے اپنا کام کیا، میڈیا نمائندوں کو مہیا کی گئی جگہ پر ہر طرف سکرینیں لگی ہوئی تھی جس پر سب دیکھ سکتے تھے کہ میڈیا پر کیا نشر ہو رہا ہے۔ یہاں کے لوگ اورکھانا بھی بہت اچھا تھا ، صرف ایک بات کی شکایت ہے کہ یہاں سے معلومات نکلوانا بہت مشکل تھی اورمیں جانتی ہوں کہ یہ مذاکرات کی حسا سیت کے باعث کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ ڈینس کلچلی اولو (Denis Kılıçlıoğlu) ترکی کے ایک نہایت تجربہ کار اور معروف بین الاقوامی صحافی اور بین الاقوامی نمائندہ ہیں۔ان کا تعلق ترکی سے ہے اور وہ ترکی کے صفِ اول کے نیوز چینل NTV کے ساتھ طویل عرصے سے وابستہ ہیں۔وہ مشرقِ وسطیٰ، بین الاقوامی سفارت کاری، اور جیو پولیٹیکل معاملات کی ماہر سمجھی جاتی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert