75یا 100روپے۔۔؟ آج ایک فلم کے کروڑوں لینےوالے سلمان خان کی پہلی تنخواہ کتنےروپے تھی،مداحوں کیلئے ناقابل یقین خبر

ممبئی(قدرت روزنامہ)کروڑوں دِلوں پر راج کرنے والے بالی وڈ کے دبنگ خان گزشتہ روز 56 برس کے ہوگئے۔سلمان خان کو سالگرہ پر ناصرف اہلخانہ اور دوستوں سے بلکہ مداحوں سے بھی ڈھیروں دعائیں موصول ہوئیں۔ کون جانتا تھا کہ 1988 میں بننے والی فلم ‘بیوی ہو تو ایسی’ میں بطور معاون اداکار کام کرنے والا فنکار اپنی زندگی میں اتنی کامیابیاں سمیٹا گا کہ آئندہ کچھ سالوں میں سلمان خان ایک برانڈ بن جائے گا۔30 سال سے زائد کا عرصہ بالی وڈ کے نام کرنے والے سلمان خان آج کے ان اداکاروں میں شامل ہیں جو سب سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان خان کو ملنے والی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟اداکار نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں پہلی بار 75 روپے تنخواہ ملی تھی۔ سلمان نے بتایا تھا کہ انہوں نے ممبئی کے تاج ہوٹل میں شو میں ڈانس کیا تھا۔اس کے علاوہ سلمان خان نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ سپر ہٹ فلم ‘میں نے پیار کیا’ میں انہیں 31000 روپے معاوضہ ملا تھا۔واضح رہے کہ سلمان خان 27 دسمبر 1965 کو بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہوئے۔

Recent Posts

ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری

  دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل…

2 mins ago

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

2 hours ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

3 hours ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

3 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

3 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

3 hours ago