اداکارہ متھیرا نے جسم کے کس حصے کی سرجری کرائی ۔۔۔ ؟

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی بولڈ اداکارہ متھیرا نے سرجری کرانے کا اعتراف کیا ہے ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے اپنے کیر ئیر کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چہرے کی سرجری نہیں کرائی لیکن لیپو سرجری کرائی تھی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کی بولڈ اداکارہ متھرا نے کہا ہے کہ میں نے کیرئیر میں اپنی منفرد شناخت بنانے کے لئے محنت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے فینز مجھے ہٹ کر کئے گئے کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی چہرے کی سرجری نہیں کرائی تاہم ایکبا ر لیپو سرجری کرائی تھی۔
اداکارہ متھیرا نے کہا کہ میڈیا پر کئی مرتبہ ایسی خبریں چلی ہیں کہ میں نے چہرے کی پلاسٹک سرجری کرائی ہے لیکن ایسا نہیںٰ ہے ۔یاد رہے کہ اداکارہ متھیرا احسن خان کے شومیں اپنی بہن کے ساتھ شریک ہوئیں جہاں دونوں بہنوں نے شوبز کیرئیر میں آنے والی مشکلات اور مختلف مراحل کے تجربات پر بات کی ۔
پروگرام کے دوران متھیرا نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، ان کا وزن ایک روڈ حادثے کے بعد بڑھنا شروع ہوا تھا ۔ ان کی بہن نے بھی گواہی دی کہ متھیرا نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی البتہ لیپو سکشن کروایا ہے۔ متھیرا نے واضح کیا کہ لیپو سکشن جسم کے مختلف حصوں سے چربی نکلوانے کو کہتے ہیں اور ایسا کئی فنکاروں نے کرایا ہے ۔