و ا شنگٹن میں ا مر یکی صد ر کے دو ر ہ پا کستا ن کی چہ مگو ئیا ں ٹر مپ ا سلا م آ با د میں ا یر انی و فد سے ملا قا ت کر سکتے ہیں ، ر ی پبلکن ر ہنما سا جد تا ر ڑ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ری پبلکن پارٹی کے رہنما ساجد تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان کے حوالے سے واشنگٹن میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔
ساجد تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام آباد آنے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ دورہ ہوتا ہے تو یہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert