پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا شہبازحکومت میں وزارتیں نہ لینے پر پچھتاوے کا اظہار

لاہور (قدرت روزنامہ) پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت بلاول بھٹو زرداری کو دوبارہ وزیر خارجہ دیکھنا چاہتی تھی مگرصدرآصف زرداری انہیں وزیراعظم ہی بنوانا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے شہبازحکومت میں وزارتیں نہ لینے پر موجودہ صورتحال میں پچھتاوے کا اظہار کردیا۔

روزنامہ ’’دنیا‘‘ کے ذرائع کے مطابق متعدد پارٹی رہنماؤں نے آصف زرداری کو بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بنانے کیلئے اصراربھی کیا ہے جس پر صدر آصف زرداری نے جواب میں کہا کہ اب ہماری تمام توجہ اورجدوجہد بلاول کو وزیر اعظم بنانے پر ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں عالمی سطح پر پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں پرپی پی قیادت نے پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس وقت وزیر خارجہ بلاول ہوتے تو امریکہ ، ایران جنگ بندی میں ثالثی کے کردار کا سارا کریڈٹ پیپلزپارٹی کو ملتا اور اس کا آنے والے الیکشن میں پارٹی کو بہت فائدہ ہوتا ۔

ادھر صحافی قسمت خان ضمری نے لکھا کہ موجودہ صورتحال میں پیپلزپارٹی کو شہباز شریف حکومت میں وزارتیں نہ لینے کا پچھتاوا کھائے جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert