مردان جلسہ گاہ میں دھماکے کی افواہیں سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہیں، کل تاریخی جلسہ ہوگا، شفیع جان

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر شفیع جان کا کہنا ہے مردان جلسہ گاہ میں دھماکے کی افواہیں سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہیں، بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کل مردان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کرے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا جلسے میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، پارٹی قیادت اور کارکنان کی کثیر تعداد شرکت کرے گی پاکستان تحریک انصاف کا یہ عظیم الشان جلسہ عمران خان کی عوامی مقبولیت اور تحریک کی مضبوطی پر ایک بار پھر مہر تصدیق ثبت کرے گا۔
