محمود اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض، مردان جلسے میں شرکت نہ کرنے کا امکان

پشاور(قدرت روزنامہ) مردان میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی مردان جلسے کے حوالے سے اعتماد میں نہ لینے پر تحریک انصاف کی قیادت سے نالاں ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مردان جلسے کی تاریخ کا انتخاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےکیا جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے اور احتجاج کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی نے یہ بھی بتایا کہ جلسے میں شرکت سے متعلق عاطف خان نے محمود اچکزئی کو کال کی تھی تاہم جلسے میں شرکت پر محمود اچکزئی نے آمادگی ظاہر نہیں کی۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر مینا خان نے بتایا کہ محمود اچکزئی کی مشاورت سے تمام امور دیکھے جائیں گے، مردان جلسے کے احکامات بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے تھے۔

WhatsApp
Get Alert