سشمیتا کی اپنے بوائے فرینڈ سے علیحدگی کیوں ہوئی، بھائی نے وجوہات بتادیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سشمیتا سین نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ بریک اپ کا اعتراف کیا تھا۔سشمیتا سین نے اپنی جاری کردہ انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ اور روہمن اب بھی اچھے دوست ہیں تاہم رشتہ ختم ہوگیا ہے لیکن محبت اب بھی باقی ہے۔
سشمیتا سین کے بھائی راجیو نے 25 دسمبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں راجیو نے بتایا کہ رشتے کیوں ٹوٹتے ہیں۔
انہوں نے ویڈیو میں رشتہ ٹوٹنے کی کئی وجوہات بتائی تھی، راجیو کے مطابق بریک اپ کئی وجوہات سے ہو سکتا ہے ، جیسے اعتماد کی کمی، بات چیت کی کمی اور ایک دوسرے میں دلچسپی کی کمی۔
رشتہ ٹوٹنے کی بنیادی وجہ بتاتے ہوئے راجیو کہتے ہیں کہ ایک رشتے پر تب اثر پڑتا ہے جب جوڑے دوسرے لوگوں کی باتوں پریقین کرنے لگتے ہیں۔سشمیتا کے بھائی نے کہا کہ رشتے کسی تیسرے شخص کے شامل ہونے پر سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
راجیو نے کہا کہ اگر کوئی آپ سے کہے کہ آپ کا ساتھی ٹھیک نہیں ہے، تو یہ چیز آپ کو 99 فیصد تک متاثر کردے گی، اگر آپ کو شک ہے تو آپ اپنے ساتھی پر کیسے بھروسہ کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے دوستوں اور جاننے والوں کے ریلیشن شپ کسی تیسرے شخص کے بھڑکانے کی وجہ سے ٹوٹے ہیں۔
راجیو نے کہا کہ اس تیسرے شخص سے آپ کا افیئر ہو، ایسا ضروری نہیں ہے، وہ شخص آپ کا دوست اور رشتہ دار بھی ہوسکتا ہے کیونکہ لوگ دو لوگوں کو ساتھ میں خوش نہیں دیکھ سکتے۔ راجیو کہتے ہیں کہ میں جوڑے کو صلاح دیتا ہوں کہ اگر کوئی آپ کو بھڑکائے تو ان کی باتوں پر غور نہ کریں ، اس کو ایک کان سے سنیں اور دوسرے کان سے نکال دیں۔