ہر جماعت کی خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اسٹیبلشمنٹ نے خود کیا فیصلہ کیا؟ وفاقی وزیر شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہر جماعت کی خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے مگر اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ جو جماعت اقتدار میں آئے گی وہ اس کے ساتھ ہے ۔راولپنڈی میں
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آمد کا شور مچا ہوا ہے ، کوئی کہتا ہے کہ وہ آرہا ہے اور کوئی کہتا ہے کہ نہیں آرہا ، نواز شریف کے آنے سے کیا فرق پڑے گا؟ ، یہیں سے گئے تھے ، لوٹ بھی آئیں گے تو کیا ہو جائے گا؟، کچھ نہیں ہونے والا ، عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور پانچویں سال میں مہنگائی کا خاتمہ بھی کرینگے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ کا سیاسی تابوت اٹھایا جانےوالا ہے ، سیاسی تابوت اٹھانے کیلئے چار کندھوں کی ضرورت ہوتی ہے ، تین تو پاکستان میں موجود ہیں ، چوتھا بھی مل جائے گا۔ شیخ ہونے کے باوجود نوازشریف کواپنی جیب سے ٹکٹ دیتاہوں ۔بھارت کے رافیل طیارے خریدنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان عظیم ہیں اور اپنے دفاع سے غافل نہیں ، رافیل کے توڑ میں جے ایس 10فلائنگ پریڈ کرے گا۔نالہ لئی کی تعمیر سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ لگتا تھا نالہ لئی میرے مرنے کے بعد بنے گا ،اب خواب پورا ہوا، نالہ لئی مکمل ہوگیا تو شہر کی تاریخ بدل جائے گی، وزیر اعظم سے کہا ہے کہ ماں بچہ ہسپتال کو ہر صورت تعمیر کرنا ہے۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

2 hours ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

2 hours ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

2 hours ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

2 hours ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

2 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

2 hours ago