سابق شوہر کے نام کا ٹیٹو تاحال نہیں مٹ سکا، متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ تا حال اُن کے سابق شوہر کے نام کا ٹیٹو اُن کے ہاتھ پر موجود ہے۔متھیرا نے گزشتہ دنوں اپنی بہن روز محمد کے ہمراہ ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران متھیرا نے خود سے پوچھے گئے کئی سوالات کے دلچسپ انداز میں جواب دیئے، متھیرا نے زمبابوے سے پاکستان ہجرت، کیریئر کے آ غاز میں پیش آنے والی مشکلات اور ڈپریشن سے گزرنے کے تجربات سے متعلق بھی بات کی۔

 

متھیرا نے انکشاف کیا کہ ’اُن کے جسم پر 40 ٹیٹو ہیں، یہ ٹیٹوز مختلف چائنیز اشکال ہیں، اُن کے ہاتھ پر سابق شوہر کے نام کا بھی ٹیٹو گدا ہوا تھا، علیحدگی کے بعد انہوں نے اسے مٹانے کی بہت کوشش کی مگر یہ تا حال نہیں مٹ سکا ہے۔‘


متھیرا نے اس دوران اپنے مداحوں کو مشورہ بھی دیا کہ کبھی بھی اپنے پارٹنر کے نام کا ٹیٹو نہ بنوائیں ورنہ پارٹنرز تو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں مگر ٹیٹوز رہ جاتے ہیں۔


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سب سے مغرور اداکارہ کا نام لینے کے سوال پر متھیرا نے کہا کہ اُن کی بہن روز محمد سب سے مغرور اداکارہ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Glinty_stars🦋 (@glinty_stars)


متھیرا کا مزید اپنی ذات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن سے بناوٹی نہیں بنا جاتا، وہ جیسی ہیں ویسی ہی ہمیشہ رہتی ہیں۔