ا سلا م مخا لف بیا نا ت ، بر طا نیہ نے ا مر یکی سو شل میڈ یا ا نفلو ئنسر کے ملک میں د ا خلے پر پا بند ی لگا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ نے اسلام مخالف امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلنٹینا گومیز کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے ویلنٹینا گومیز کے برطانیہ داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ مئی میں لندن میں ہونے والے ایک مبینہ دائیں بازو کے مظاہرے میں شرکت کے لیے برطانیہ آنے والی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے ویلنٹینا گومیز کو برطانیہ کا ای ویزا جاری کیا گیا تھا، تاہم اس فیصلے پر شدید تنقید سامنے آنے کے بعد اور ارکانِ پارلیمنٹ و سماجی حلقوں کے ردعمل کے بعد حکومت نے ان کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
برطانوی حکام کے مطابق حکومت کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ اگر کسی غیر ملکی کی موجودگی کو ”عوامی مفاد کے خلاف“ سمجھا جائے تو اس پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مئی میں لندن میں دائیں بازو کے رہنما ٹامی رابنسن کی قیادت میں ایک ریلی متوقع ہے، جس پر سیکیورٹی خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گومیز سوشل میڈیا پر اپنے اسلام مخالف خیالات کا اشتراک کرتی ہیں۔
