اینٹی کرپشن کی کارروائی، پٹواری اور منشی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

وہاڑی(قدرت روزنامہ) محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے پٹواری ارسلان اور منشی شکیل کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
شہری جہانگیر کی درخواست پر سرکل انسپکٹر نے چھاپہ مار کر ملزمان کو پکڑا، اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی۔

سرکل انسپکٹر کے مطابق ملزمان نے 12 ڈبلیو بی میں 5 مرلہ پلاٹ کے انتقال کے عوض رشوت وصول کی۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے پٹواری اور منشی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

WhatsApp
Get Alert