سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد شہناز گِل کا دوست کی منگنی پر رقص، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار سدھارتھ شُکلا کی موت کے بعد شہناز گِل کی ڈانس کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جو سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے ساتھ زیرِ بحث ہے۔شہناز گِل نے حال ہی میں اپنے منیجر کوشل جوشی کی منگنی میں دیگر دوستوں کے ساتھ رقص کیا۔


شہناز گِل کی ڈانس کی ویڈیو پر مثبت اور منفی تبصروں کا انبار لگ گیا ہے۔کسی نے کہا کہ شہناز کو یوں خوش ہونے کا کوئی حق نہیں ہے جبکہ ان کے حق میں آواز بلند کرنے والے بھی اس معاملے میں پیش پیش رہے۔
یاد رہے کہ رواں برس بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ بگ باس کے سیزن 13 میں پہلی بار ملاقات کرنے والی جوڑی شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کرلی ہے تاہم اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے چُھپا کر رکھا ہے تاکہ دونوں اداکار کیریئر پر توجہ دے سکیں۔
تاہم دونوں بھارتی اداکاروں کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔واضح رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔سدھارتھ شکلا نے بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ شہناز گِل فائنل سے پہلے ہی بگ باس کے گھر سے نکل گئی تھیں۔
بھارتی اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا رواں برس 21 ستمبر کو ہارٹ اٹیک کے باعث اچانک دنیا چھوڑ گئے تھے۔