خون جما دینے والی سردی ، برفباری کا 50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 193انچ سے زائد برف پڑ گئی

نیو یارک (قدرت روزنامہ) امریکہ کی مختلف ریاستوں میں خون جما دینے والی سردی پڑ رہی ہے جبکہ ریاست نویڈا میں برفباری کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے . امریکی ریاست نویڈا میں اب تک 193 انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے جس نے 50 سال کا ریکارڈ ٹوڑ دیا ہے جبکہ جھیل تھوئے سمیت ارد گرد کی ندیاں جم گئی ہیں .

ریاست کیلیفورنیا میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے . موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہے ، سالٹ لیک، سیٹل اور مینی پولس سمیت دیگر شہروں کیلئے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں .

دوسری جانب کینیڈا میں بھی درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، کینیڈا میں برفباری کےباعث شاہرات بلاک ہو چکی ہیں جبکہ شدید سردی نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے . یورپی ممالک بھی شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں ، مشرقی یورپ کے ممالک فن لینڈ ، رومانیہ ، ہنگری اور سربیا میں ہر طرف برف کا منظر ہے جبکہ ٹریفک اور بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہے ، ان ممالک میں بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے . جاپان اور چین کے متعدد علاقوں میں بھی برفباری نے نظام زندگی کو منجمد کر کے رکھ دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں