خون جما دینے والی سردی ، برفباری کا 50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 193انچ سے زائد برف پڑ گئی

نیو یارک (قدرت روزنامہ) امریکہ کی مختلف ریاستوں میں خون جما دینے والی سردی پڑ رہی ہے جبکہ ریاست نویڈا میں برفباری کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے ۔امریکی ریاست نویڈا میں اب تک 193 انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے جس نے 50 سال کا ریکارڈ ٹوڑ دیا ہے جبکہ جھیل تھوئے سمیت ارد گرد کی ندیاں جم گئی ہیں۔ ریاست کیلیفورنیا میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے ۔موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن بھی بری طرح متاثر ہے ، سالٹ لیک، سیٹل اور مینی پولس سمیت دیگر شہروں کیلئے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

دوسری جانب کینیڈا میں بھی درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، کینیڈا میں برفباری کےباعث شاہرات بلاک ہو چکی ہیں جبکہ شدید سردی نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے ۔یورپی ممالک بھی شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں ، مشرقی یورپ کے ممالک فن لینڈ ، رومانیہ ، ہنگری اور سربیا میں ہر طرف برف کا منظر ہے جبکہ ٹریفک اور بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہے ، ان ممالک میں بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے ۔جاپان اور چین کے متعدد علاقوں میں بھی برفباری نے نظام زندگی کو منجمد کر کے رکھ دیا ہے ۔

Recent Posts

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

35 mins ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

48 mins ago

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

53 mins ago

حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے…

57 mins ago

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق بابراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو…

1 hour ago

تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر3خواجہ سرا اور ان کا ایک ساتھی گرفتار

گجرات(قدرت روزنامہ) گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے تھانہ…

1 hour ago