سونا حیرت انگیز حد تک سستا، فی تولہ قیمت مزید کتنی گرگئی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 2 روز میں سونا حیرت انگیز حد تک سستا ہوگیا، آج بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی، جس سے فی تولہ قیمت 4 لاکھ 93ہزار کی سطح پر آگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 200روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 762روپے ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 458روپے کی کمی ہوئی، جس سے 10گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 23ہزار 321روپے ہوگئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 87روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں 10گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 88ہزار 58روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 225روپے کی کمی کے ساتھ 8ہزار 99روپے جبکہ 10گرام چاندی کی 193روپے کی کمی سے 6 ہزار 943روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 52ڈالرز کی کمی سے 4 ہزار 714ڈالرز جبکہ چاندی کی 2اعشاریہ 25ڈالرز کی کمی کے ساتھ 76اعشاریہ 15ڈالرز ہوگئی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ایران جنگ کےتناظر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ڈرامائی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔

WhatsApp
Get Alert