امریکی افواج نے بحرِہند سے ایرانی تیل لے جانے والا جہاز تحویل میں لے لیا، ویڈیو جاری

امریکہ (قدرت روزنامہ)امریکی افواج نے بحر ہند میں ایک بحری جہاز قبضے میں لے لیا، جس کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔
امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ جہاز میں ایرانی تیل لے جایا جا رہا تھا، امریکی فوج نے جہاز Majestic X کی تلاشی لی، کارروائی بحرِ ہند میں انڈو پیسفک کمان نے کی۔
امریکی محکمہ جنگ کا کہنا ہے کہ ایران کو معاونت فراہم کرنے والے جہازوں کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے، چاہے انہیں کہیں سے بھی آپریٹ کیا جارہا ہو، محکمۂ جنگ سمندر میں غیر قانونی عناصر اور انکے جہازوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی پانیوں کو پابندیوں کا شکار عناصر کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
