ایران جنگ ختم کی جائے، گورنرکیلیفورنیا کا ٹرمپ سے دوٹوک مطالبہ

امریکہ (قدرت روزنامہ)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے ایران سے جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری طور پر بے مقصد جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اپنے بیان میں گیون نیوسم نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ اس کے اثرات براہ راست امریکی عوام پر پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اورگیس کی بڑھتی قیمتیں صدرٹرمپ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔
ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دے دیا
گورنر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جنگی حکمت عملی کے بجائے سفارتی راستہ اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو مزید معاشی بوجھ سے بچایا جا سکے۔
دوسری جانب امریکی سینیٹر ٹیمی بالڈون نے بھی صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کیلئے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے سوائے مہنگائی، انسانی جانوں کے نقصان اورخاندانوں کی جدائی کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ان بیانات کے بعد امریکا میں ایران پالیسی پر نئی بحث نے جنم لے لیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس معاملے پر مزید اختلافات سامنے آسکتے ہیں۔
