ملک میں ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے، 2021 میں پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں تقریبا 40 روپے اضافہ ہوا، رواں سال قیمتوں میں 11 مرتبہ اضافہ اور صرف 4 مرتبہ کمی کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سال 2021 کے دوران ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تمام ہی ریکارڈ توڑ دیے گئے۔
اس حوالے سے قومی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سال 2021 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 39 روپے 24 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا۔ ایک سال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 بار اضافہ اور 4 مرتبہ کمی کی گئی، جبکہ 10 مرتبہ قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران ایک لیٹر پٹرول 37 روپے 13 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 29 روپے 18 پیسے، لائٹ ڈیزل 39 روپے 20 پیسے اور مٹی کا تیل 39 روپے 24 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔
ایک سال قبل پٹرول کی فی لیٹر قیمت 103 روپے 69 پیسے تھی جو بڑھ کر اب 140 روپے 82 پیسے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔ ایک سال میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 108 روپے 44 پیسے سے بڑھ کر 137 روپے 62 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 70 روپے 29 پیسے سے بڑھ کر 109 روپے 53 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت ایک سال کے دوران 67 روپے 86 پیسے سے بڑھ کر 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہو چکی۔ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق سال2021 کے دوران میں ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور سرچارجز کی مد میں بجلی 18روپے 71پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی، ایک سال میں نومرتبہ بجلی مہنگی کرکے صارفین پر 650 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا گیا۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 12 روپے 11 پیسے جبکہ بنیادی ٹیرف، سرچارج، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 6 روپے 60 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی۔ اس کے علاوہ 2021 کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 20 ماہ کی بلند ترین 11 فیصد سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی۔

Recent Posts

انگلینڈ کے کتنے شہروں کے میئر مسلمان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ریکلیم پارٹی کے لیڈر لارنس (لوزا) فاکس نے سوشل میڈیا…

1 min ago

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

5 mins ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

16 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

19 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

30 mins ago

پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا…

34 mins ago