اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے چمن میں 3 نئے بی ایچ یوز کا افتتاح کردیا ‘ موجودہ صوبائی حکومت دور افتادہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے، کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی
ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری پر زور

چمن (ڈیلی قدرت)اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی کی چمن کے دور افتادہ علاقوں میں نئے تین تعمیر شدہ بی ایچ یوز کا افتتاح کیا اور نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کا تفصیلی دورہ کیا آج سپیکر بلوچستان اسمبلی اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن اور دیگر اعلیٰ افسران نے چمن میں نئے تین تعمیر اور تکمیل شدہ بی ایچ یو کلی حاجی فتح محمد، بی ایچ یو، کلی حاجی اغاجان، بی ایچ یو کلی حاجی زین الدین کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی ڈی ایچ او چمن ڈاکٹر نوید بادینی ایم ایس نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن ڈاکٹر نوید بادینی اے سی چمن امتیاز علی بلوچ، پی پی ایچ آئی ضلعی سربراہ اکرم خان اچکزئی اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ڈی ایچ او چمن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو نئے تعمیر شدہ بی ایچ یوز کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پورے بلوچستان اور خاص کر کویٹہ شہر سے زیادہ دور علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے پُرعزم اور سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں جسکی زندہ مثال ضلع چمن کے دور افتادہ علاقوں میں ایک ساتھ تین بی ایچ یوز کی قیام اور ڈاکٹروں اور پوری سٹاف کی تعیناتی اور ادویات اور ایمرجنسی آلات اور مشینری کی دستیابی ہے انہوں نے کہا کہ مریضوں کی علاج و معالجہ اور انھیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور محکمہ صحت کی تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضریاں اور وقت کی پابندی ہماری پہلی اور آخری ترجیحات میں سر فہرست ہیں اور عوام کو تمام بنیادی ضروریات اور سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ذمہداری بھی ہے جس کے حوالیسے ہم کسی قسم کی مصلحت پسندی اور نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ

تینوں بی ایچ یوز میں 24 گھنٹے ایمرجنسی سہولیات اور سروسز فراہم کی جائیں گی اور ڈاکٹرز موجود ہوں گے بعد ازاں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انھوں نے ہسپتال کی مختلف شعبہ جات جس میں لیبارٹری آپریشن تھیٹر میڈیسن وارڈز شعبہ حادثات اور دیگر ضروری سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور مریضوں سے حال احوال پوچھا انہوں نے ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور ہسپتال کی مجموعی صورتحال صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی ایچ او چمن ڈاکٹر نوید بادینی اور ایم ایس نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن ڈاکٹر اویس نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن کو ہسپتال کے حوالیسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور سیکرٹری صحت نے کہا کہ مریضوں کی علاج و معالجہ اور انھیں بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور مریضوں کی جسمانی اور نفسیاتی سکون و اطمینان کیلئے ڈاکٹرز مریضوں سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں انہوں نے کہا کہ طب کے شعبے میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی غفلت لاپرواہی غیر حاضری اور سستی سے مریضوں کی جان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں لہٰذا ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور تمام سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں تاکہ مریضوں کی بروقت علاج و معالجہ کو یقینی بنایا جائے بی ایچ یوز کے افتتاحی موقع پر علاقہ مکینوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انھیں سپیکر بلوچستان اسمبلی کی عوام دوستی قرار دیا عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں یہ پیش رفت علاقے کی بہتری اور عوامی فلاح کیلئے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی عوامی حلقوں نے کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کے اس اقدام پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ضلع چمن کی ترقیاتی کاموں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
