لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، نشیبی علاقے زیرآب


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور سمیت شمالی وزیرستان،گجرات،لودھراں، وہاڑی، بورے والا، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
جہانیاں میں بارش کے دوران دیوار گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ قمبر شہدادکوٹ، سکھر اور شکارپور میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ گھوٹکی اوباڑو میں تیز آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم اسلام آباد،پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

WhatsApp
Get Alert