نبی کریم ﷺ نے فرمایا :سوتے وقت اپنے گھروں میں یہ کام کسی صورت نہ کرو مگر کیوں ؟ جان کر آپ کی زبان پر بھی بے ساختہ سبحان اللہ کا ورد جاری ہو جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام ایک کامل دین ہے ۔ انسانی زندگی کے تمام مراحل میں اس نے رہنمائی فرمائی ہے ، یہاں تک کہ نیند کی حالت کو بھی فراموش نہیں کیا ، وہ نیند جس میں انسان تقریبا اپنی ایک تہائی زندگی گزار دیتاہے ، اسلام نے اس کے بہت سے آداب اور سنتیں ذکر

فرمائی ہے ، جو شخص ان پر عمل کرے گا اسے سکون واطمینانکی نیند نصیب ہو گی پریشانی ،بے چینی اور بے خوابی سے نجات ملے گی۔سورج کا غروب ہونا رات کی دلیل ہے ، رات ایک طرف تھکے ہارے کے لیے پرسکون نیند کا ذریعہ ہے تو دوسری طرف اس میں شیاطین اور شریروں کی چلت پھرت تیز ہوجاتی ہے ۔رسول اللہ ﷺنے فرمایا : سورج غروب ہوتے وقت اپنے بچوں اور جانوروں کو باہر نہ چھوڑیں اس لیے کہ سورج غروب ہونے کے وقت سے عشاء کا اندھیرا چھانے تک شیطان گھومتے پھرتے ہیں رات کی تاریکی میں بہت سی برائیاں اور مصائب رونما ہوتی ہیں ،اس لیے اللہ تعالی نے ہمیں رات کی تاریکی سے پناہ مانگنے کی تعلیم دی :وَ مِن شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ(سورۃ فلق) ’’اور (میں صبح کے رب کی پناہ مانگتاہوں ) تاریک رات کے شر سے جب اس کی تاریکی پھیل جائےنیند زندگی کی ایک اہم ترین ضرورت ہے ،اللہ کی ایک نشانی ہے اور ایک بڑی نعمت ہے ،اللہ نے اپنے بندوں پر اس نعمت کااحسان جتلاتے ہوئے فرمایا:’’رات اور دن میں تمہارا نیند کرنا اور تمہارا اس کا فضل ( یعنیروزی ) تلاش کرنا بھی اس کی نشانیوں میں سے ہے۔ ، جو لوگ (کان لگاکر) سننے کے عادی ہیں ان کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں‘‘ (سورۃ الروم) جلدسے جلد سونا اور بغیر ضرورت کے جاگنے سے پرہیز کرناابوبرزۃ اسلمیؓ سے روایت ہے کہ:رسول اللہ ﷺ عشاء سے قبل سونے کواور عشاء کے بعد گفتگو کرنے کو ناپسند کرتے تھے ۔ ( بخاری، مسلم)سونے سے پہلے ہاتھ اور منہ میں گوشت یا چربی وغیرہ کا اثر یا مہک ہو تو اس کو دھو لینا چاہیے :رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جس کے ہاتھ میں (گوش ت یا چربی کی ) مہک یا اس کااثر موجود ہواور اسے دھوئے بغیر سوگیا ، پھر اسے کوئی مصیبت پہنچی تو وہ اپنے آپ کو ملامت کرے باوضو سونے سے انسان ڈراونے خواب اور شیطان کے کھلواڑ سےمحفوظ رہے گا۔ اگر اس رات اس کی موت ہوجائے تو طہارت کی حالت میں موت ہوگی، اگرکوئی اچھا خواب دیکھے تو وہ سچا ہوسکتاہے جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :رات میں جب تم سونے جاو تو چراغ بجھا دو اور دروازے بند کردو(بخاری، مسلم)حضرت عبداللہ ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا :سوتے وقت اپنے گھروں میں آگ کو جلتے ہوئے نہ چھوڑو(بخاری،مسلم) ایک اورروایت میں ہے کہ چراغ بجھادو کیونکہ بسااوقات چوہا چراغ کی بتی کو بھڑکا کر گھروالوں کو جلاڈالتاہے۔

Recent Posts

لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں: مایا خان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان مایا خان نے…

7 mins ago

میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپر مین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار بابی دیول نے کہا ہے کہ انکے بڑے بھائی سپر سنی…

16 mins ago

شمالی بلوچستان میں کل سے پھر بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)شمالی بلوچستان میں گرد آلود اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔پی ڈی…

24 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل…

33 mins ago

سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود…

33 mins ago

کراچی ضلع جنوبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ضلع جنوبی اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس…

49 mins ago