(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں کھانے کے بل کی ادائیگی کے موقع پر دو دوستوں کی ایک دلچسپ وڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا میں تبصرے جاری ہیں .
سبق ویب سائٹ کے مطابق ظہران الجنوب میں دو دوست ایک ریسٹورنٹ کے ڈرائیو تھرو سے کچھ چیزیں لینے پہنچے .
جب بل دینے کی باری آئی تو دونوں کے درمیان بل کی ادائیگی پر تکرار ہوگئی کہ بل وہ ادا کرے گا . ڈرائیونگ سائیڈ پر بیٹھا لڑکا کاؤنٹر کے زیادہ قریب تھا اور وہ بل دے ہی رہا تھا کہ برابر والی نشست پر بیٹھے لڑکے نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، کھڑی سے گاڑی کی چھت پر چڑھا اور بل ادا کردیا .
ٹک ٹاک پر وڈیو کو 40 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں جبکہ ٹوئٹر پر بھی وڈیو شیئر کی جا رہی ہے . سعودی شہزادے سطام بن خالد نے تو وڈیو سے متاثر ہو کر اس پر نظم لکھ ڈالی اور ٹوئٹر پر شیئر کردیا .
گاڑی کے ڈرائیور عبد الرحمان الوادعی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ریسٹورنٹ کے ڈرائیو تھرو سے کچھ لے رہے تھے جب اُن کے دوست نے بل دینے پر اِصرار کیا . اُنہوں نے بل دینے کے لیے کاؤنٹر کی طرف رُخ کیا تو اُن کا دوست گاڑی کی چھت پر چڑھ گیا اور زبردستی بل ادا کرنے میں سبقت لے گیا .
ڈرائیور عبد الرحمان الوادعی کے مطابق اُن کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وڈیو بن رہی ہے . وہاں سے روانہ ہونے کے بعد اُن کے دوست کو اِس دلچسپ واقعے کی وڈیو حاصل کرنے کا خیال آیا .
وہ دونوں دوبارہ اُسی ریسٹورنٹ پر واپس آئے اور انتظامیہ سے درخواست کی کہ سی سی ٹی وی کیمرے سے وہ فوٹیج نکال کر اُنہیں دے دیں . انتظامیہ نے تعاون کیا جس کے بعد دوست نے اِس وڈیو کو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی .
. .ارفع راسك انت سعودي * طيبك جاوز كل حدودي
— سطام بن خالد آل سعود (@sattam_al_saud) December 28, 2021
مالك مثيل(ن) بالدنيا * غيرك ينقص وأنت تزودي
فارس و أجدادك فوارس * و أصبحت لبيت الله حارس
مغروس بالمجد و غارس * في ميدان العز شهودي
علمك غانم وجارك سالم * يخشى من هيبتك الظالم
راعي صمله دايم والم * سيف و قلب وفعل زنودي
💚🇸🇦💚 https://t.co/kM6YKTFbhI