شکریہ وزیراعظم شہباز شریف!
آپ نے وہ اضافہ نہیں کیا جو بنتا تھا، آئندہ بھی قوم کے وسیع تر مفاد میں بہتر فیصلے کیے جائیں گے؛ پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے پر عابد شیرعلی کی منطق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیرعلی کا مؤقف سامنے آگیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شکریہ وزیراعظم شہباز شریف کہ مشکل حالات کے باوجود آپ نے قوم کی تکلیف کو سمجھتے ہوئے ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی، بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود آپ نے وہ اضافہ نہیں کیا جو بنتا تھا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے دن سے ہی ہر ممکن کوشش کی کہ ایران امریکہ جنگ کی وجہ سے ممکنہ معاشی مشکلات کا بوجھ عوام پر نہ ڈالا جائے، اور لوگوں کو مہنگائی اور پریشانی سح بچایا جائے، انشااللہ آئندہ بھی قوم کے وسیع تر مفاد میں بہتر فیصلے کیے جائیں گے۔
شکریہ وزیراعظم شہباز شریف
مشکل حالات کے باوجود آپ نے قوم کی تکلیف کو سمجھتے ہوئے ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ، بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود آپ نے وہ اضافہ نہیں کیا جو بنتا تھا ، حکومت کے پہلے دن ہر ممکن کوشش کی کہ ایران امریکہ جنگ کی وجہ سے ممکنہ معاشی…— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) April 30, 2026
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اپریل کے اختتام پر پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے اضافہ کیا، اس اضافے کے بعد ملک میں پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 399 روپے 86 روپے ہو گئی اور ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 399 روپے 58 پیسے ہوچکی ہے، اس سلسلے میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات سے ہوگیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے پٹرول پر فی لیٹرلیوی 3 روپے 88 پیسے کم کردی گئی ہے جب کہ ڈیزل پرفی لیٹر 28 روپے 69 پیسے لیوی عائد کی گئی ہے، ڈیزل پر پہلے لیوی صفر تھی، ہائی آکٹین پرلیوی 305 روپے37 سے بڑھاکر307 روپے 52 پیسے فی لیٹرکردی گئی۔
