پی ایس ایل فائنل ، بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر ناہید رانا نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل سے قبل پشاور زلمی کو جوائن کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ناہید رانا کو پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی منظوری دی، جس کے بعد وہ زلمی اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ ناہید رانا کو فائنل میں کھیلنے کی اجازت دینے پر وہ بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال کے شکر گزار ہیں اور یہ زلمی فینز کے لیے خوشی کی خبر ہے۔

واضح رہے ناہید رانا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے باعث بنگلہ دیش چلے گئے تھے تاہم اب وہ پی ایس ایل فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

WhatsApp
Get Alert