متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ شہری کراچی ایئرپورٹ پر لاپتہ ہوگیا، جبران ناصر

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف وکیل اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن جبران ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ UAE سے ڈی پورٹ کیا گیا پاکستانی شہری کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد لاپتہ ہوگیا۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں جبران ناصر نے بتایاکہ نوید انور نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی اور اسے شاید اندازہ نہیں تھا کہ اس کا کوئی نقصان وہگا، متحدہ عرب امارات نے ڈیپورٹ کردیا اور ایئربلو کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچا لیکن ایئرپورٹ سے باہر نہیں آسکا۔
انہوں نے بتایاکہ نویدانور متحدہ عرب امارات میں پیدا ہوا ہے اور وہیں زندگی گزاری ، ابھی 20،21 سال کا ہی ہے ، متحدہ عرب امارات نے ایک سال اپنی تحویل میں رکھا اور پھر گزشتہ سال 5 اگست کو ڈی پورٹ کر دیا، ایئرلائن اور ایئرپورٹ ریکارڈ کے مطابق وہ کراچی پہنچا تھا ۔ جبران ناصر کا مزید کہناتھاکہ ایف آئی اے کے سٹینڈنگ آرڈر کے مطابق جو بھی ڈی پورٹ ہوکر آتا ہے پہلے ان کے ہینڈ اوور ہوتا ہے، پھر پراسیس ہوتاہے لیکن اس کیس کو تین ماہ ہوگئے ہیں، ابھی تک بتانے سے قاصر ہیں،عدالت میں وفاقی دفتر سے وکیل نے بتایاکہ وہ موجود ہیں لیکن جواب کے لیے مہلت لے لی، یہ بھی پتہ چلا کہ ایئرپورٹ پر صرف 25 دن کی فوٹیج موجود ہے،اچھی بات یہ ہے کہ امیگریشن ریکارڈ عدالت میں پہنچ گئی، تصدیق ہوئی کہ لینڈ ہوا تھا۔
A deported Pakistani national from the UAE has reportedly gone missing after landing at Karachi airport. According to Jibran Nasir, the FIA has not shared any information about him for the last three months.#Karachi #FIA #JibranNasir #TOKReports pic.twitter.com/vRwowhzWou
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) April 30, 2026
