ا سر ا ئیلی فوج میں خدمات انجام دینے والی ترک نژاد خاتون ترکیے میں گرفتاری کے بعد ا سر ا ئیل ڈی پورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اس*رائی*لی فوج میں خدمات انجام دینے والی ترک نژاد خاتون ترکیے میں گرفتاری کے بعد اس*رائی*ل ڈی پورٹ
اس*رائی*لی فوج میں خدمات انجام دینے والی ترک نژاد اس*رائی*لی خاتون ترکیے میں گرفتاری کے بعد اس*رائی*ل ڈی پورٹ کردی گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسیکا باخار 5 سال قبل اس*رائی*ل منتقل ہوئی تھیں اور فروری میں اپنے اہلخانہ سے ملنے کے لیے استنبول پہنچی تھیں جہاں ترک پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔
جیسیکا پر اس*رائی*لی فوج میں خدمات انجام دینے کا الزام تھا اور اس وقت بتایا گیا تھا کہ وہ ترکیے میں فلس*طین نواز گروپس کی ایک مہم کا بھی ہدف تھیں جو اس*رائی*لی فوج میں خدمات انجام دینے والے ترک شہریوں کو بے نقاب کر رہے تھے۔
اس*رائی*لی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس*رائی*لی حکام کو گرفتاری کی اطلاع ملنے کے بعد اس*رائی*لی وزیر خارجہ نے امریکا کی مداخلت سمیت شدید سفارتی دباؤ ڈالا جس کے بعد جیسیکا کو رہا کیا گیا اور ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے اسرائیل منتقل کر دیا گیا۔
