کراچی، گزشتہ روز کے مقابلے گرمی میں کمی، پارہ 35 ڈگری ریکارڈ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں گزشتہ روز کے مقابلے میں آج گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں ہے تاہم آج موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہیں اور 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں شدید گرمی پڑی اور پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert