اعلیٰ درجے کے ماہرین ہنٹا وائرس کا مطالعہ کر رہے ہیں، امید ہے یہ بہت حد تک قابو میں ہے: ٹرمپ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہنٹا وائرس سے متعلق بریفنگ دی گئی، اعلیٰ درجے کے ماہرین ہنٹا وائرس کا مطالعہ کر رہے ہیں،امید ہے یہ بہت حد تک قابو میں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے روس یوکرین میں جنگ بندی 3 دن سے زیادہ طویل ہوسکتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ روس یوکرین جنگ میں ہر ماہ ہزاروں فوجی لقمہ اجل بن رہے ہیں، میں اس قتل و غارت کو ہر صورت روکنا چاہتا ہوں۔
امریکی صدرکا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ بندی میں بڑی توسیع دیکھنا چاہتا ہوں، 3روزہ جنگ بندی شروعات ہے، میں اس جنگ کا مکمل خاتمہ چاہتا ہوں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہنٹا وائرس سے متعلق بریفنگ دی گئی ، امید ہے یہ بہت حد تک قابومیں ہے ، اعلیٰ درجے کے ماہرین اس وائرس کا مطالعہ کر رہے ہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔
علاوہ ازیں ٹرمپ کو جنگ بندی تجاویز پر ایران کا جواب جلد ملنے کی توقع ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے ہماری تجاویز پر ایران کی جانب سے جواب جلد ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی طے پانے کا اعلان کیا تھا۔
