حکومت کا عوام کو نئے سال کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے سال کے موقع پر حکومت نے عوام پر پٹرولیم بم گرا دیا ہے، وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 95 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے یکم جنوری 2022ء سے ہو جائے