پنڈ دادن خان میں ماں نے 3 بیٹیوں کے گلے کاٹ کر خود کو آگ لگادی

جہلم(قدرت روزنامہ) پنڈ دادن خان کے نواحی گاؤں ہرن پور میں ماں نے 3 معصوم بچیوں کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر خود کو آگ لگادی۔جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں نواحی گاؤں ہرن پور میں ماں نے اپنی 3 معصوم بچیوں کے تیز دھار آلے سے گلے کاٹ دیئے۔
تینوں بچیوں کے گلے کاٹنے کے بعد ماں نے اپنے آپ کو آگ لگالی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمر زوئیہ 5، فائزہ 4 اور جنت کی 3 سال ہے، خاتون یاسمین کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون یاسمین کا شوہر فیض احمد رکشہ ڈرائیور ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔