دسمبر 2021ء میں کونسی چیز کتنی مہنگی ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی، پہلے مہینوں میں بڑھنے والی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اب دنوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ادارۂ شماریات نے بتا دیا کہ گزشتہ ماہ دسمبر2021ء کونسی چیز کتنی مہنگی ہوئی ہے۔
ادارۂ شماریات کے مطابق دسمبر 2021ء میں مسور کی دال 8 اعشاریہ 64 فیصد، ماش کی دال 6 اعشاریہ 58 فیصد، چنے کی دال 5 اعشاریہ 2 فیصد، چنے 4 فیصد، بیسن 3 فیصد، کوکنگ آئل 6 فیصد، پھل 45 اعشاریہ 8 فیصد، دودھ 2 اعشاریہ 8 فیصد مہنگا ہوا۔
ادارۂ شماریات نے بتایا ہے کہ دسمبر 2021ء میں بجلی 14 اعشاریہ 2 فیصد، جوتے 9 اعشاریہ 2 فیصد، الیکٹرانکس مصنوعات 7 اعشاریہ 7 فیصد، ریڈی میڈ گرم کپڑے 4 فیصد مہنگے ہوئے۔
ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال (2021ء میں) سرسوں کا تیل 60 اعشاریہ 7 فیصد، کوکنگ آئل 59 اعشاریہ 3 فیصد اور گھی 56 اعشاریہ 3 فیصد مہنگا ہوا۔اس 1 سال میں مسور کی دال 33 اعشاریہ 5 فیصد، چنے 20 فیصد، آٹا 19 فیصد، گندم 14 اعشاریہ 6 فیصد، لوبیا 14 اعشاریہ 2 فیصد، گڑ 14 فیصد اور چینی 13 اعشاریہ 28 فیصد مہنگی ہوئی۔
2021ء میں پھل 29 اعشاریہ 9 فیصد، گوشت 20 اعشاریہ 4 فیصد، دودھ 14 اعشاریہ 4 فیصد، بجلی 59 اعشاریہ 3 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارۂ شماریات نے یہ بھی بتایا کہ 2021ء میں کپڑے دھونے کا صابن اور ماچس 16 اعشاریہ 5 فیصد مہنگے ہوئے، گزشتہ سال تعمیراتی سامان کی قیمت 11 اعشاریہ 3 فیصد بڑھی۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

16 mins ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

26 mins ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

32 mins ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

37 mins ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

53 mins ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

58 mins ago