ریا چکرورتی نے 2021 کو درد بھرا سال قرار دیدیا

(قدرت روزنامہ)ریا چکرورتی نے 2021 کو درد سے بھرا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے 2022 سب کے لیے مہربان ہوگا۔

ریا چکرورتی 2021 میں بہت سے اتار چڑھاؤ سے گزری ہیں، 2020 میں اپنے بوائے فرینڈ اور اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ریا نے اس سال صحت یاب ہونے اور اپنے پیروں پر واپس آنے میں وقت لیا۔

حال ہی میں ریا چکرورتی نے گزرے ہوئے سال پر ایک نوٹ لکھا اور اپنے مداحوں کو نئے سال کی شاندار شام کی مبارکباد دی۔

ریا چکرورتی اکثر اپنی ذہنی کیفیت کو حیران کن پوسٹوں میں شیئر کرتی ہیں، سال 2021 کے موقع پر بھی اداکارہ نے ایک نوٹ لکھا کہ وہ اس سال کیسے ٹھیک ہوئیں اور درد محسوس کیا لیکن اب وہ 2022 کے لیے مسکرا رہی ہیں۔

اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا آپ مجھے مسکراتے اور ہنستے ہوئے دیکھتے ہیں، یہاں پہنچنا آسان نہیں تھا، شفا سے بھرا ایک سال اور درد سے بھرا سال۔

ریا چکرورتی نے مزید کہا لیکن میں یہاں ہوں، مسکرا رہی ہوں اور آپ کو 2021 دیکھ رہی ہوں، کیونکہ جو چیز آپ کو نہیں توڑتی وہ آپ کو مضبوط بناتی ہے، اپنے پیاروں کے ساتھ نئے سال کی شام شاندار گزاریں، 2022 ہم سب کے لیے مہربان ہو۔

واضح رہے 34 سالہ سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو اپنے ممبئی کے گھر میں مردہ پائے گئے، اس وقت وہ ریا چکرورتی سے ڈیٹنگ کر رہے تھے جب کہ ان کی موت کو ابتدائی طور پر ممبئی پولیس نے خودکشی قرار دیا تھا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rhea Chakraborty (@rhea_chakraborty)