پاکستانی فنکاروں کی منفرد انداز میں اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال نو کی آمد ہوتے ہی پاکستانی فنکاروں کی جانب سے منفرد انداز میں مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی گئی ہیں۔آئیں ہم آپکو بتاتے ہیں کہ کون سے فنکار نے کس طرح اپنے مداحوں کو مبارکباد دیں۔

ماورہ حسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شییرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے مداحوں کو بہت ہی خوبصورت انداز میں نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماورہ کالے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جبکہ ان کے آس پاس کافی سارے پھول اور ایک بڑا سا ٹیڈی بیئر بھی رکھا ہوا ہے۔

صنم جنگ
پاکستانی میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ ایک نہایتی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، جس کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں صنم جنگ نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آئیں تلخیوں اور مایوسیوں کو پیچھے چھوڑ کر ایک نئی شروعات کے ساتھ 2022 میں قدم رکھتے ہیں۔

صدف کنول
پاکستانی سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اپنے شوہر شہروز سبزواری ساتھ کے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔شیئر کی گئی تصویر میں صدف اور شہروز کافی اچھے موڈ میں دیکھائی دے رہے ہیں جبکہ کیپشن میں صدف لکھتی ہیں کہ ہماری طرف سے سب کو نیا سال مبارک ہو۔

عثمان مختار

پاکستان کے نامور اداکار عثمان مختار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان کالے رنگ کے کپڑے پہن کر موٹر بائک کے ساتھ کھڑے ہیں۔شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں عثمان لکھتے ہیں کہ یہ سال پوری دنیا کے لیے کافی عجیب رہا، لیکن ان سب کے دوران یہ سال میرے لیے بہت خوبصورت رہا۔
عثمان نے لکھا کہ میں نے نئے سال کی شروعات اپنی خوبصورت بیوی کے ساتھ کی اور مجھے آپ لوگوں کی جانب سے بھی ڈھیر سارا پیار ملا۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آنے والا سال ہم سب کی سلامتی کا سال ہو۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

4 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

4 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

4 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

5 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago