صرف دو کھجور روزانہ جسم صحت مند دل توانا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کھجور ایک مکمل غذا ہے اور فوری توانائی حاصل کرنے ایک بہترین ذریعہ بھی ہے اس میں وہ تمام صحت بخش اجزاء پائے جاتے جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ویسے تو اس پھل کو کسی بھی وقت اپنی غذا میں شامل کیا جائے یہ افادیت سے خالی نہیں لیکن نہار منہ کھانے سے اس کے جسم پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
صرف دو کھجور روز نہار منہ کھانے سے جو فائدے حاصل ہوتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

تونائی کا بہترن ذریعہ
دو کھجور دن کے آغاز پر غذا میں شامل رکھنے سے آپ دن بھراپنے کو توانا محسوس کریں گے اس میں توانائی بڑھانے والے اجزاء یعنی گلوکوز،سکروز اورفرکٹوز پائے جاتے ہیں جو فعری تونائی بہال کرتے ہیں۔

کولیسٹرول گھٹائے

کھجور حیرت انگیز طور پر میٹھی لیکن چکنائی اور کولیسٹرول سے پاک ہوتی ہے اس لئے یہ کولیسٹرول کو اعتدال میں رکھتی ہے جو عارضہ قلب کی اہم وجہ بھی ہے۔ صرف دو کھجورنہار منہ کھانا نہ صرف وزن کم کرتا ہے بلکہ ساتھ ہی جسمانی ساخت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

بہتر نظام انہضام

کھجورفائبر سے بھرپورہونے کی بنا ہاضمہ کو بہتر بناتی ہیں۔ صرف دو کھجور نہار منہ کھانا قبض کی شکایت دور کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے لئے کھجور کورات پانی میں بھگودیں اور صبح کو کھالیں۔

بلڈ پریشر پر کنٹرول

آج کل فاسٹ فوڈز کثرت سے کھایا جاتا ہے ان میں سوڈیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ بلڈ پریشر کے بڑھنے کی شکایت بہت عام ہو چکی ہے تاہم کھجور میں سوڈیم نہیں پایا جاتا بلکہ اس میں پوٹاشییم کی کثیر مقدار ضرور موجود ہوتی ہے جو نمک کے اخراج میں مدد فراہم کرتی ہے اسی لئے دو کھجور روز کھانا بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھتا ہے۔

بہتر بینائی

موبائل،لیپ ٹاپ اسکرین دیکھنے اورپڑھائی کی وجہ سے لوگوں کی بینائی کافی کمزور ہوتی جارہی ہے کھجور میں موجود وٹا من اے بینائی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔ اس کا روز استعمال بینائی کو تیز کرتا ہے ۔

خون کی کمی

اس میں شامل کئی اہم وٹامنز اور منرلز جو اینٹی آکسیڈینٹ کی طرح کام کرتے ہیں جسم کو فری ریڈیکل سے محفوظ رکھ کر کئی طرح کی بیماریوں سے بچاتے ہیں اور اس میں موجود آئرن خون کی کمی کو دور کر کے ہیموگلوبین کی سطح کو بڑھاتا ہے ۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

2 hours ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

2 hours ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

3 hours ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

3 hours ago