اماراتی حکومت نے اپنے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر دی

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) اماراتی حکومت نے اپنے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر دی . تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں کرونا وبا کے پھیلاو کی روک تھام کے سلسلے میں اپنے شہریوں پر نئی سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے .

گل نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سفر کے خواہش مند اماراتی شہریوں پر کرونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے .

اماراتی حکومت نے واضح کیا ہے کہ کرونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والے افراد کو متحدہ عرب امارات سے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں ملے گی . صرف ایسے افراد جو علاج یا کسی فلاحی کام کے سلسلے میں بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہوں، صرف ان پر بوسٹر ڈوز کی پابندی کا اطلاق نہیں کیا گیا .

اماراتی وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق نئی سفری پابندی کا اطلاق 10 جنوری سے ہو گا .

یہاں واضح رہے کہ حالیہ چند روز کے دوران متحدہ عرب امارات میں یومیہ کرونا کیسز کی تعداد میں انتہائی تشویش ناک اضافہ ہوا ہے . گزشتہ روز امارات میں 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے . اس صورتحال میں اماراتی حکومت کی جانب سے شہریوں سے کرونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں