کمزور اور طاقتور کیلئے الگ، الگ قانون ہونے سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج تک انہی معاشروں اور ملکوں نے ترقی کی جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہے، غریب اور امیر کیلئے علیحدہ قوانین قوموں کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں، انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں پھلتی پھولتی ہیں۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار عالمی اسلامی اسکالرز سے مکالمہ کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم نے سال نو کے پہلے روز بین الاقوامی اسلامک سکالرز کے ساتھ ویڈیو لنک پر گفتگو کی، جس میں نوجوان نسل کو بنیادی قر آ ن پاک کی تعلیمات کو اولین ترجیح بنانے پر

تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں، ہم نبیؐ کے پیروکار ہیں، نبی کریم ؐ نے لوگوں کے اخلاقی معیار کو بلند کیا، کئی قومیں تباہ ہوئیں کیونکہ کمزور اور طاقتور کے لیے الگ الگ قانون تھا، نبی کریمؐ نے فرمایا کہ اگر میری بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا) بھی کوئی جرم کرے گی تو اس کو بھی قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے نبیؐ نے فرمایا کہ گزشتہ قومیں تباہ ہوئیں کیونکہ جب کوئی کمزور جرم کرتا تو اس کو سزا دی جاتی مگر جب کوئی امیر اور طاقتور شخص جرم کرتا تو اس کو معاف کردیا جاتا تھا، امیر اور غریب کے لیے، کمزور اور طاقتور کے لیے الگ الگ قانون ہونے سے قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج تک ان ہی معاشروں اور ملکوں نے ترقی کی جہاں قانون اور انصاف کی حکمرانی ہے اور جن ممالک نے غریب اور امیر، کمزور اور طاقتور پر قانون کا یکساں اطلاق کیا، صرف وہی معاشرے پھلتے پھولتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم ؐ نے لوگون کی سیرت کو بہتر بنایا، ریاست مدینہ میں لوگوں کے اخلاقی معیار کو بلند کیا گیا، تبھی ایک فلاحی معاشرہ تشکیل پایا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نبی کریم ؐ کے پیروکار ہیں، ہمیں آپ ؐ کی سیرت کی پیروی کرنی چاہیے، انسانی معاشرہ سیرت النبی ؐکی پیروی کرے گا تو ہی ترقی کرے گا، نبی کریم ؐ کے اسوۃ حسنہ اور سیرت پر عمل کرنا ہی ترقی، خوشحالی اور فلاح کا راستہ ہے۔

Recent Posts

سپریم کورٹ؛ نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی…

1 min ago

’عمران خان چاہتے ہیں بشریٰ بی بی کو وزیراعظم بنایا جائے‘سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئیر صحافی، تجزیہ کار، کالم نگار اور یوٹیوبر جاوید چوہدری نے…

9 mins ago

کراچی: فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت سے نوازا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں فوجی افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، تمغہ بسالت…

16 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو روٹی اور نان کی متفقہ قیمت کے تعین کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور نان بائیوں کے نمائندوں کو روٹی…

22 mins ago

پاک آئرلینڈ سیریز؛ پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج ڈبلن…

25 mins ago

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و ژالہ باری، بلوچستان میں آج سے بارشوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش و ژالہ…

28 mins ago