پشاور پولیس کا بینک ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک گروپ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور پولیس نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک گروپ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید نے کہا کہ گرفتار ملزمان ناصرف ورسک روڈ بلکہ کوہاٹ روڈ اور نوشہرہ کی بینک ڈکیتیوں میں بھی ملوث تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے کالعدم تنظیم سے تربیت لی تھی، وارداتوں سے قبل مختلف بینکوں کی ریکی کرتے تھے۔
سی پی او پشاور نے بتایا کہ گروہ کے 7 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دیگر کی تلاش جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert