شاہین شاہ آفریدی نے عمران خان کا 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے عمران خان کا 40 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔ 21 سالہ شاہین آفریدی نے 2021ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 78 وکٹیں حاصل کیں ۔ یہ 1993ء کے بعد پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی فاسٹ بائولر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ۔
وقار یونس نے 1993ء میں 91 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ وقار یونس کیلنڈر ایئر میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بائولر بھی ہیں، انہوں نے 1990ء میں مجموعی طور پر 96 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سابق پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کے پاس ہے جنہوں نے 2013ء میں مجموعی طور پر 111 شکار کیے تھے ۔
سابق آف سپنر ثقلین مشتاق 1997ء میں 101 وکٹیں لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

سعید اجمل 2012ء میں 95 اور 2011ء میں 89 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں باترتیب چوتھے اور چھٹے نمبر پر بھی موجود ہیں ۔ قومی ٹیم کے آنجہانی سابق لیگ سپنر عبدالقادر نے 1987ء میں 77 شکار کیے تھے جب کہ سابق کپتان عمران خان نے 1982ء میں 76 وکٹیں حاصل کی تھیں، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے 1992ء میں مجموعی طور پر 69 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ دوسری جانب فاسٹ بائولر حسن علی 2021ء میں 73 وکٹیں حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر رہے۔

Recent Posts

چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب روپے کی ریکارڈ سطح تک…

4 mins ago

مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی مالیاتی پوزیشن نے آئی ایم ایف کی جانب سے معیشت…

10 mins ago

سنجے دت کی 308 گرل فرینڈز ؟ لیکن یہ کیسے ممکن ہے، راج کمار ہیرانی کا ایسا انکشاف کہ ہنسی روکنا مشکل

ممبئی (قدرت روزنامہ) سنجے دت عرف ”سنجو بابا“ کی کسی زمانے میں ایک دو نہیں…

16 mins ago

کراچی میں جمعے سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں جاری گرمی کی حالیہ لہر میں جمعے سے کمی متوقع…

18 mins ago

یوٹیوبر شام ادریس نے ڈکی بھائی کی اہلیہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہونے پر مؤقف جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شام ادریس نے پاکستانی یوٹیوبر ’ڈکی بھائی‘کی اہلیہ…

22 mins ago

پولیس ناکے پر دہشتگردوں کی فائرنگ،جوابی فائرنگ سے فرار

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارلحکومت میں پولیس ناکے پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ…

54 mins ago